پرمولی: صوابی کا وہ انوکھا گاؤں جہاں "غوطے" سے مہمان نوازی ہوتی تھی! 🌟

Parmoli, Swabi, KhyberPakhtunkhwa, VillageLife, Pukhtoonkhwa, PashtunCultur, ParmoliCricket, SwabiCricket, KabaddiLover, TarbelaDam, VillageHistory,

 پرمولی: صوابی کا وہ انوکھا گاؤں جہاں "غوطے" سے مہمان نوازی ہوتی تھی! 🌟

ضلع صوابی کی گود میں بسا ایک خوبصورت اور تاریخی گاؤں "پرمولی"، جو اپنی مٹی کی خوشبو اور لوگوں کی زندہ دلی کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے۔ شیوا اڈا سے شمال کی جانب 20 کلومیٹر کا سفر طے کر کے جب آپ یہاں پہنچتے ہیں، تو آپ کا واسطہ صوابی کے سب سے محنتی لوگوں سے پڑتا ہے!


📍 جغرافیہ (آس پاس کے علاقے)

پرمولی کے چاروں طرف دوستوں کا ڈیرہ ہے

شمال: شیردرہ، ہیشہ اور مہر علی۔

مشرق: مدہیلہ

جنوب: شیوا۔

مغرب: خانہ گاؤں۔

🌾 محنتی لوگ اور سونا اگلتی زمین

یہاں کے لوگ فولاد جیسے مضبوط اور انتہائی محنتی ہیں۔ زمینداری ان کا نصیب ہے اور یہ لوگ اپنی زمین سے سونا اگاتے ہیں۔ یہاں کی تمباکو، گندم اور مکئی پورے علاقے میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔

🏏 کھیلوں کا میدان اور پرانی یادیں

ایک وقت تھا جب پرمولی کی کبڈی کے چرچے دور دور تک تھے۔ لوگ میلوں دور سے پہلوانوں کے داؤ پیچ دیکھنے آتے تھے۔ پھر دور بدلا اور کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولا!

سنہرا دور (2016): یہ وہ سال تھا جب پرمولی کرکٹ ٹیم پورے صوابی کی "ڈان" مانی جاتی تھی۔ فیاض علی، مکمل، فضل ربی اور میر اعظم جیسے کھلاڑی جب میدان میں اترتے تھے تو سامنے والی ٹیموں کے پسینے چھوٹ جاتے تھے! افسوس کہ اب وہ رونق کچھ کم ہو گئی ہے، پر جذبہ آج بھی وہی ہے۔

💧 تاریخ کا جھروکا (پانی کا تالاب)

پرانے زمانے میں جب پانی کی قلت تھی، تو گاؤں والوں نے مل کر گاؤں کے بیچوں بیچ ایک عظیم الشان تالاب بنایا تھا، جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا تھا۔ لیکن پھر جب تربیلہ ڈیم بنا، تو زمین نے خود پانی اگلنا شروع کر دیا! اس کے بعد وہ تالاب پانی کی ضرورت تو نہیں رہا، مگر دوستوں کی گپ شپ اور تفریح کا "وی آئی پی اڈا" ضرور بن گیا۔

😂 مہمان نوازی یا میٹھا دھوکا؟ (غوطہ دینے کی مشہور روایت)

پرمولی کی سب سے "خطرناک" اور مزاحیہ بات؟ یہاں کا نیا مہمان!

اگر آپ پہلی بار پرمولی گئے اور راستہ بھٹک گئے، تو ذرا سنبھل کر! جب آپ کسی سے پوچھتے، "بھائی فلاں شخص کا گھر کہاں ہے؟" اور غلطی سے آپ نے کہہ دیا کہ آپ "پہلی بار" آئے ہیں... تو سمجھ لیں آپ کا "ایڈونچر" شروع!

گاؤں کا بندہ آپ کو عزت سے ہاتھ پکڑ کر راستہ دکھائے گا، مگر راستے میں دوستوں کو اشارہ کر دیتا: "نیا شکار ہاتھ لگ گیا ہے، تالاب پر پہنچو!"

پھر کیا؟ تالاب پر پہنچتے ہی سب مل کر آپ کو ہوا میں اچھالتے اور سیدھا "چھپاک!"... آپ پانی کے اندر!

لیکن گھبرائیں نہیں، یہ دشمنی نہیں، محبت ہے۔ آپ کو فوراً نکالا جاتا، نئے صاف ستھرے کپڑے دیے جاتے، اور پھر ایسی شاندار دعوت ہوتی کہ آپ اپنا بھیگا ہوا کرتا بھول جاتے! وہ ہنستے ہوئے کہتے:

"خفا نہ ہونا، ہمارے گاؤں میں نئے بندے کا استقبال (Welcome) ایسے ہی ہوتا ہے!" 😜

یہ ہے ہمارا پیارہ پرمولی! صوابی کی شان اور دوستی کا نشان

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم