وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتیں 180 روپے سے بڑھا کر 220 روپے کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق فلائنگ کوچز/منی بسیں 2.30,اے سی بسیں 2.50, عام بسیں 2.15روپے اور لگثری بسیں 2.25 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 150 روپے, اے سی بسیں 163 روپے,عام بسیں 140روپے اور لگژری بسیں 140روپے کرایہ وصول کرے گی۔
اسی طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز/ منی بسیں 449 روپے، اے سی بسیں 488 روپے، عام بسیں 419 روپے اور لگژری بسیں 439 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 736 روپے، اے سی بسیں 800 روپے، عام بسیں 688 روپے اور لگژری بسیں 720 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز/ منی بسیں 359 روپے، اے سی بسیں 390 روپے، عام بسیں 335 روپے اور لگژری بسیں 351 روپے کرایہ وصول کرے گی
پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز/ منی بسیں 449 روپے، اے سی بسیں 488 روپے، عام بسیں 419 روپے اور لگژری بسیں 439 روپے کرایہ وصول کریگی۔
پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 508 روپے، اے سی بسیں 553 روپے، عام بسیں 475 روپے اور لگژری بسیں 497 روپے اور پشاور تا مردان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 133 روپے، اے سی بسیں 145 روپے، عام بسیں215 روپے اور لگژری بسیں 131 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 271 روپے، اے سی بسیں 295 روپے، عام بسیں 254 روپے اور لگژری بسیں 266 روپے اور پشاور تا تیمرگرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 407 روپے، اے سی بسیں 443 روپے، عام بسیں 381 روپے اور لگژری بسیں 398 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
پشاور تا مینگورہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 396 روپے، اے سی بسیں 430 روپے، عام بسیں 370 روپے اور لگژری بسیں 387 روپے اس کے علاوہ پشاور تا دیر فلائنگ کوچز/ منی بسیں 575 روپے، اے سی بسیں 625 روپے، عام بسیں 538 روپے اور لگژری بسیں 563 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 840 روپے، اے سی بسیں 913 روپے، عام بسیں 785 روپے اور لگژری بسیں 821 روپے اور پشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 62 روپے، اے سی بسیں 68 روپے، عام بسیں 58 روپے اور لگژری بسیں 61 روپے کرایہ وصول کرے گی۔
ٹرانپورٹ اتھارٹی کے مطابق دینی مدارس کے طلبہ تعلیمی اداروں، نابینا / معذور(خصوصی) افراد اور 60 سال سے ذائد کے عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار رکھی جائیگی اگر ایئر کنڈیشنر گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو ڈیلیکس سٹیج کیرج کا کرایہ چارج کیا جائیگا۔
یہ بات واضح رہے کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹر حضرات کو کرایہ نامہ ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایاں جگہوں پر اویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے
0 تبصرے