Ticker

6/recent/ticker-posts

7ایسی ایپلی کیشنز جو آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں

ویب ڈیسک: اینڈرائیڈ کی دنیا میں روزانہ کی بنیادوں پر نِت نئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جاتی ہیں۔ جن میں سے اکثر ایپلی کیشنز اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ دیکھتے دیکھتے صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

اکثر ایپلی کیشنز فعال ہونے کے لیے صارفین سے ان کے گوگل، فیس بک یا دیگر اکاؤنٹس کی معلومات طلب کرتی ہیں۔ بعض اوقات ان معلومات کا دیا جانا ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات یہ جعلسازوں کی چال ہوتی ہے جس میں وہ صارفین کو پھنساتے ہیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی متعدد ایپلی کیشنز ہیں جو صارفین نے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں اور وہ صارفین کا صرف نجی ڈیٹا ہی نہیں چُرا رہیں بلکہ ان کا فیس بک پاسورڈ اور کرپٹو ڈیٹا بھی حاصل کر رہی ہیں۔ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے پلے اسٹور پر موجود 200 سے زائد ایپلی کیشنز کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اپنے اندر ’فیس اسٹیلر‘ رکھتی ہیں۔ فیس اسٹیلر اینڈرائیڈ میں ایک قسم کے اسپائی ویئر ہوتے ہیں۔
مزید یہ کہ مذکورہ بالا سائبر سیکیورٹی کمپنی نے 40 سے زائد جعلی کرپٹو کرنسی مائنر ایپلی کیشنز پکڑیں ہیں جو صارفین سے ان کی کرپٹو رقوم چرا رہیں تھیں اور ان سے ان کی اجازت کے بغیر ان کی حساس معلومات لے رہی تھیں۔ ان میں سے کچھ ایپلی کیشنز ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جاچکی تھیں۔

درج ذیل وہ سات ایپس ہیں جن کو ٹرینڈ مائیکرو کمپنی نے پکڑا ہے۔ اگر آپ بھی یہ ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر ان کو ڈیلیٹ کر دیں۔

Daily Fitness OL: یہ ایک فٹنس ایپ ہے جو یوٹیلیٹیز اور ٹُولز کی کیٹیگری میں آتی ہے۔
: یہ ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے کیمرے کے ذریعے پینوراما تصاویر لے سکتے ہیں۔

Business Meta Manager: یہ ایپلی کیشنز فیس بک کی بزنس پروفائلز کو سنبھالنے کا کام کرتی ہے۔

Swam Photo: اینڈرائیڈ پر موجود یہ فوٹو ایڈیٹر ایپلی کیشن صارفین کو تصویر کا پس منظر ہٹانے اور فوٹو کولاج بنانے میں مدد دیتی ہے۔

Enjoy Photo Editor: یہ اپلی کیشن بھی ایک فوٹو ایڈیٹر ایپ ہے۔

Cryptomining Farm Your own Coin: یہ ایک کرپٹو کرنسی کی ایپ ہے۔
: یہ ایپ ایک گیم ایپلی کیشن ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ جس وقت گوگل کو ان ایپس کے متعلق معلوم ہوا، اس ہی وقت گوگل نے ان ایپس کو پلے اسٹور سے نکال دیا۔ لہٰذا آپ کو یہ ایپس پلے اسٹور پر تو نہیں ملیں گی لیکن آپ اب بھی کسی تھرڈ پارٹی اے پی کے ڈاؤن لوڈنگ ویب سائٹ سے ان کو چلا سکتے ہیں۔

فیس اسٹیلر اسپائی ویئر سے متاثر اکثر ایپلی کیشنز کی ریٹنگ منفی ہے لیکن مذکورہ بالا ایپس میں Photo Gaming Puzzle اور Swarm Photoکی ریٹنگ 4.1 اسٹارز تھی۔ جبکہ پلے اسٹور سے نکالے جانے سے قبل Enjoy Photo Editor ایپ ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے